پاکستان

قومی ہیروزکو خراج تحسین پیش کرناملی جذبے کی عکاسی اورکامیابی کی ضمانت ہے،عتیقہ اوڈھو

کراچی ﴿نامہ نگار﴾معروف اداکارہ ،آل پاکستان مسلم لیگ کی سابق رہنما اور سماجی شخصیت عتیقہ اوڈھونے کہا ہے کہ نوجوان نسل میں جذبہ حب الوطنی بیدار کرنے کے لئے اُنہیں اپنے قائدین کے طرز زندگی کا مطالعہ کرنے کی اشد ضرورت ہے ،قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرنا ملی جذبے کی عکاسی اور کامیابی کی ضمانت ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خادم علی شاہ بخاری انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی ﴿کیسبٹ ﴾میںمحترمہ فاطمہ جناح کی قومی خدمات کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر کیسبٹ سید علی عباس عابدی،ڈین ڈاکٹر محمد محمود،امان اللہ پنجوانی اور طلبائ کی بڑی تعدادموجود تھی۔عتیقہ اوڈھو کا کہنا تھا کہ تحریک پاکستان میں خواتین کا کردار مثالی تھا جسے فراموش نہیں کیا جاسکتااسی طرح تعمیر پاکستان میں بھی خواتین کو آگے آنے کی ضرورت ہے ۔اس مثل کے مصداق کہ”ہر کامیاب شخص کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے”اسی طرح قائد اعظم محمد علی جناح(رح)کی قیام پاکستان کی جدوجہد میں محترمہ فاطمہ جناح کی انتھک محنت بھی شامل تھی ۔پاکستانی آبادی کا 51%خواتین پر مشتمل ہے اگر یہ محترمہ فاطمہ جناح کے افکار کو اپنا شعار بنا لیں تو میں یقین سے کہہ سکتی ہوں کے پھر دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتی۔انہوں نے کیسبٹ یونیورسٹی کی جانب سے قومی ہیروز کے اعزاز میں پروگرام منعقد کرنے کے عمل کو طلبائ کی تدریسی عمل کا اہم حصہ قرار دیا اور کہا کہ قومی ہیروز کی خدمات کو اُجاگر کرکے طلبائ میں وطن سے محبت اور ملک کے لئے کچھ کردکھانے کا جذبہ بیدار کرنا کیسبٹ کی اچھی کاوش ہے جس کے لئے چانسلر سید عارف علی شاہ بخاری ۔وائس چانسلر سید علی عباس عابدی اور فیکلٹی ومینجمنٹ قابل تعریف ہے۔ وائس چانسلر سید علی عباس عابدی نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ چودہری فضل الحق نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ جب محمد علی جناح (رح) 1930ئ میں سیاست ہند چھوڑ کر لندن چلے گئے تو ایک روز اُنہیں نبی کریم ö کی بشارت ہوئی اور نبی کریم ö نے اُنہیں حکم دیا کہ تم واپس جاو اور مسلمانان ہند کے لئے کام کرو۔مفتی اعظم ہند علامہ شبیر عثمانی جو جناح مخالف تھے اُن کو بھی نبی کریم ö کی خواب میں بشارت ہوئے جس کے بعد انہوں نے بھی جناح کی مخالفت ترک کردی ۔بعد ازاں وائس چانسلر سید علی عباس عابدی نے مہمان خصوصی کا یونیورسٹی آمد پر شکریہ ادا کیا اور اُنہیں اعزازی شیلڈ پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں رم جھم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker