پاکستانتازہ ترین

اے ٹی ایم بھر کر رکھیں،اسٹیٹ بینک کی بینکوں کو ہدایت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اسٹیٹ بینک نے تمام شیڈولڈ بینکوں کو عید الفطر کے ایام میں اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی کا وافر اسٹاک موجود رکھنے اور خراب اے ٹی ایم مشینیں 48 گھنٹوں کے اندر اند ر درست حالت میں لانے کی ہدایت کی ہے۔ اسٹیٹ بینک کےمطابق ماہ رمضان اور عید الفطر کے موقع پر اے ٹی ایم مشینو ں میں رقم کی کمی اور ختم ہونے پر متعلقہ بینکوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ سال عیدا لفطر کے موقع پر اکثر بینکوں کی اے ٹی ایم مشینوں میں کرنسی ختم ہو گئی تھی جبکہ کئی مشینیں خراب بھی تھیں جس کے باعث اے ٹی ایم صارفین کو عید کے ایام میں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تمام بینکوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر اے ٹی ایم مشینوں کی ورکنگ کو چیک کریں اور چھٹیوں کے دوران بھی اے ٹی ایم مشینوں میں وافر کرنسی موجود رکھی جائے جبکہ اس حوالے سے کسی غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  پرویز مشرف کو 18 فروری کو پیش ہونے کا حکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker