پاکستانتازہ ترین

امریکی ڈرون نے مدرسہ پرمیزائل برسادیے،16ہلاک

اپراورکزئی (نمانئندہ خصوصی) امریکی جاسوس طیاروں نے پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ایک بارپھر میزائل برسادیے جس کے نتیجے میں کم از کم16افراد ہلاک اور 15 زخمی بتائے جارہے ہیں۔
سرکاری ذرائع کےمطابق ڈرون طیاروں نے اپراورکزئی ایجنسی کے سرحدی علاقے بلندخیل میں حقانی گروپ کے مولوی شاکراللہ کے مدرسہ پر 4میزائل داغے،جس سے  مدرسے کی عمارت کوبھی شدید نقصان پہنچا۔
میزائل حملوں میں 6افرادموقع پر ہلاک بعدازاں مزید10افراد زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے دم توڑ گئے، زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی جاسوس طیارے اب بھی چکرلگارہے ہیں جس کے وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامناہے۔ واضح رہے کہ 36گھنٹوں کے دوران امریکی جاسوس طیاروں کا یہ دوسرا حملہ ہے ،گزشتہ روز ہونےوالےحملےمیں 5افراد کو لقمہ اجل بن گئے تھے۔ڈرون طیاروں کی مسلسل پروازوںسے علاقہ مکین خوف کا شکار رہنےلگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  تحصیل کوٹ ادو کے علاقہ میں لوگوں نے کیرلوں کو پکڑ کر لاہور میں فروخت کرنا شروع کر دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker