بنگلور(ڈیسک رپورٹر) بھارت کو پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان کے ہاتھوں غیر متوقع شکست کھاتے دیکھ کر ایک بھارتی شہری دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ بنگلور پولیس کے مطابق چنا سوامی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے والا 47 سالہ شخص کمال جین کی حالت 18 ویں اوور یں اس وقت خراب ہونا شروع ہوگئی جب پاکستان کی فتح کافی حد تک یقینی دکھائی دینے لگی تھی۔ اس شخص کو فوری طور پر اسپتال لے کر جایا گیا جہاں معلوم ہوا کہ اسے دل کا دورہ پڑا ہے جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے۔ خیال رہے کہ پاکستان نے بنگلور میں کھیلے گئے میچ میں بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
balay balay balay…
balay balay balay…