پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم سمیت مختلف سیاسی وسماجی شخصیات کی اٹک دھماکہ کی مذمت 

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیراعظم محمد نوازشریف اور وزیرداخلہ چوھدری نثارعلی خان نے اٹک دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قراردے دیا۔ وزیراعظم محمد نوازشریف نے شجاع خانزادہ کی رہائش گاہ پردہشت گردی کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہترطبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کردی۔ دوسری جانب وزیرداخلہ ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے، زخمیوں روالپنڈی اور اسلام آباد کے ہسپتالوں میں منتقل کرنے کیلیے ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا حکم دے دیا، جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے ضلع میں پاک فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔ پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین، اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ سمیت کئی سیاسی اور سماجی شخصیات نے دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker