تازہ ترینعلاقائی

پائیلیٹ سکینڈری سکول اٹک سے چوک فوارہ تک ڈینگی آگاہی واک کااہتمام

01اٹک، راولپنڈی ( ڈپٹی بیورو چیف)چیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ وسکینڈری بورڈ راولپنڈی ڈاکٹر جواد حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر تمام تعلیمی اداروں اورراولپنڈی بورڈ کی عمارت میں ڈینگی سے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرلیے گئے ہیں۔انہوں نے یہ بات آج اپنے دورہ اٹک کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ ڈینگی قابل علاج مرض ہے جس پر مناسب احتیاط سے قابو پایا جاسکتا ہے۔ ڈینگی مچھر صاف پانی میں نشوونما پاتا ہے اس لیے ہمیں چاہیے کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں اور فالتو پانی کو کہیں کھڑا نہ ہونے دیں۔ ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے بچنے کے لیے پورے آستینوں کا لباس استعمال کیا جائے ، گھروں میں مچھر مار سپرے ، کوائل اور میٹ استعمال کریں۔اس موقع پر پائیلیٹ سکینڈری سکول اٹک سے چوک فوارہ تک ڈینگی آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا۔ واک میں اساتذہ، طلبا اور شہریوں کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔چیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ وسکینڈری بورڈ راولپنڈی ڈاکٹر جواد حیدر شیرازی نے اس موقع پر شہریوں میں ڈینگی وائرس سے حفاظتی تدابیر سے متعلق پمفلٹس بھی تقسیم کیے ۔انہوں نے بتایا کہ رالپنڈی کے تمام تعلیمی اداروں تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا گیا ہے جبکہ بورڈ کی عمارت میں بھی ہفتہ وار خصوصی صفائی کی جاتی ہے تاکہ ڈینگی مچھر کے لارو ا کوافزائش نسل سے روکا جاسکے ۔واک کے شرکاء نے مختلف بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر ڈینگی وائرس سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر درج تھیں۔ بعدا زاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ وسکینڈری بورڈ راولپنڈی ڈاکٹر جواد حیدر شیرازی نے کہا کہ بورڈ میں کرپشن کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو تمام معاملات پر نظر رکھیں گی تاکہ کسی کو بھی کرپشن کی جرات نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر بورڈ میں کرپشن کے بارے میں زیرو ٹالرنس کی حکمت عملی اختیا ر کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button