علاقائی

اٹک: امریکیوں کے ساتھ تعلق ختم کیےجائیں۔ محمد شہیر سیالوی

اٹک﴿پریس ریلیز﴾ انجمن طلبا اسلام ضلع اٹک کے زیرا ہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ جس میں محمد شہیر سیالوی نوجوان کنونئیر انجمن طلبا اسلام ضلع اٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو اہلکاروں کے ہاتھوں مسلمانوں کی مقد س کتا ب قرآن مجید اور دیگر اسلامی کتب کی بے حرمتی پر پوری قوم سراپا احتجاج ہے ملعون امریکیوں کے ساتھ تعلق ختم کیے جائیں اس وقت پوری دنیا میں مسلمانوں کے جو حالات ہیں وہ کسی سے چھپے ہوئے نہیں اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ جو مقصد مسلمانوں کو دیا گیا تھا وہ اس سے ہٹ چکے ہیں مسلمانوں کی کامیابی نبی کے ساتھ سچی محبت اور اور آپکے دئیے ہوئے طریقے کے مطابق زندگی بسر کرنے میں ہے مقد س کتاب کی بے حرمتی سے پوری امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی ہے اس کے علاوہ بلوجستان کے جو حا لا ت ہیں ان میں ان مخصوص وڈیروں کو بھی ڈھونڈنا ہوگا جو ہمارے بلوچی بھائیوں کو پاکستان کے خلاف اکسانے کی کوششوں میں مصرو ف ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کے دلوں میں نبی کی شمع فروزاں کیے بغیر اسلام کی ترقی ممکن نہیں

یہ بھی پڑھیں  سرائے مغل:نکئی فیملی مشکلات کا شکار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker