تازہ ترینکھیل

آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو ہرا کر ٹی20سے باہر کردیا

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سپر ایٹ مرحلے کے اہم مقابلے میں جنوبی افریقہ کو آسٹریلیا نے آئوٹ کلاس کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کی دوڑ سے باہر کردیا۔ آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی ۔ آسٹریلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر ایک سو سینتالیس رنز بنائے ۔جنوبی افرقہ نے پہلے بٹنگ کرتے ہو ئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھیالیس رنز بنا کر آسٹریلیا کومیچ جیتنے کے لئے ایک سو سینتالیس رنز کا ہدف دیا تھاجسے آسٹریلیا نے دو وکتوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔جنوبی افریقہ کی طرح آسٹریلیا کو ابتداء میں ہی نقصان اٹھا نا پڑا جب جب ڈیوڈ وارنر پانچ رنز بنا کر مرکل کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔ شین واٹسن نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے ستر رنز بنائے ۔ مائک ھسی پینتالیس اور وائٹ اکیس رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔ واٹسن کی وکٹ روبن پیٹر سن نے لی۔آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ جو ان کے حق میں بہتر ثابت ہوا اور جنوبی افریقہ کے ابتدائی کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکے۔ اوپنر رچرڈ لیوی کوئی رن بنائے بغیرآئوٹ ہوگئے ۔ ہاشم آملہ نے سترہ رنزبنائے ۔ جین پائول ڈومینی نے جوبی افریقہ کو سنبھالا دیا انہوں نے تیس رنز بنائےان کے بعد آنے والے ڈی ویلرز نے اکیس رنز بنائے ۔ فرحان بحر دین اور روبن پیٹر سن نے جنوبی افریقہ کی پوزیشن کو قدرے مستحکم کیا دونوں بلے بازوں نے بالترتیب اکتیس اور بتیس رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈوہرٹی نے تین اور شین واٹسن نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  بارکھان:ڈپٹی کمشنر بارکھان عبدالمتین اچکزئی کی ہدایت پرایک ماہ قبل اغواہ ہونے والا نوجوان بازیاب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker