کھیل

آئندہ ون ڈے کرکٹ نہیں کھیل پاوٴں گا، رکی پونٹنگ

سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا ہے کہ وہ اب آسٹریلیا کے لیے ون ڈے کرکٹ نہیں کھیل پائیں گے۔سڈنی کے کرکٹ گراوٴنڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا کے لیے اب وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کا ارداہ رکھتے ہیں۔ تاہم وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر نہیں ہورہے۔رکی پونٹنگ نے کہا کہ انہیں ٹیم کے سلیکٹرز نے بتایا ہے کہ وہ اب ون ڈے کرکٹ کے لیے فٹ نہیں ہیں۔رکی پونٹنگ نے کہا کہ ان کا کیریئرابھی ختم نہیں ہوا، انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لیے وہ اب بھی پرجوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker