پاکستانتازہ ترین

ایوان صدر کا سیاسی کردار ہونا چاہیئے، صدر زرداری

اسلام آباد(بیوروچیف) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ سمجھتی ہے کہ ایوان صدر کا سیاسی کردار ہونا چاہیئے ۔ عوام کو بااختیار بنا کر آگے بڑھا جاسکتا ہے۔ دہشت گردی کےخلاف جنگ طویل ہے۔ ایوان صدر اسلام آباد میں بچوں کے عالمی دن کے موقع پرطلبہ سے خطاب میں صدر زرداری نے کہاکہ پارلیمنٹ کاخیال ہےکہ ایوان صدر کا سیاسی کردارہونا چاہیئے۔ پارلیمنٹ اجتماعی شعور کی آئینہ دار ہے۔ جس کامتبادل کوئی فرد واحد نہیں ہوسکتا۔ صدرزرداری نے بتایا کہ حالات نے انہیں پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کی ذمہ داری سونپی۔ صدر بننے کےبعد پہلا کام اتفاق رائے پیدا کرنے کا کیا۔ صدرنے کہا کہ سری لنکانے چالیس سال جنگ لڑی،دہشت گردی کےخلاف جنگ طویل ہوگی۔ امید ہےکہ اگلی باری میں دہشتگردوں کےخلاف بہترانداز میں لڑیں گے۔ صدرزرداری نے بتایاکہ فلسطینیوں پراسرائیلی جارحیت کی ہرسطح پرمذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں  قصور:پتوکی آدھن روڈ پر پولیس کاچھاپہ، 5ڈاکو اسلحہ سمیت گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker