پاکستانتازہ ترین

یوم آذادی کے موقع پر192شخصیات کے لئے سول اعزازات کا اعلان

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)یوم آزادی پرصدرزرداری کی جانب سے مختلف شخصیات کوسول اعزازات دینےکااعلان کیاگیا۔ سات کونشان امتیاز۔ سترہ کوہلال امتیازاور چوبیس صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی ملے گا ۔ گورنر سندھ کیلئے نشان امتیاز ،انورمقصود،فاطمہ ثریابجیا کیلئے ہلال امتیاز کا اعلان،ملالہ یوسفز ئی کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلان کیا گیا ہے ۔صدر مملکت نے وزیراعظم کے مشورے پر مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والی ایک سو بانوے شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا ہے۔  جشن آزادی کے موقع پر صدر کی جانب سے سول اعزازات کا اعلان کر دیا ۔ سات شخصیات کو نشان پاکستان ،چودہ کو ہلال امتیاز اور چوبیس کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا ۔گورنرسندھ عشرت العبادکو صوبے کیلئے اعلیٰ ترین خدمات پر نشان امتیاز کیلئے نامزد کیا گیا ۔ معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی ،مہدی حسن ( مرحوم )، سعادت حسن منٹو ، لیفٹیننٹ جنرل احمد قدوائی اور عبدالحفیظ کاردار کو بھی نشان امتیاز سے نوازا جائے گا ۔انورمقصود ، فاطمہ ثریابجیا ،فوزیہ وہاب (مرحومہ ) اور چیف سی پی ایل سی احمد چنائے کےلئے ہلال امتیازکا اعلان کیا گیا ۔۔ڈاکٹر امتیاز ہاشمی کیلئے تمغہ امتیاز ، سماجی رہنما رمضان چھیپا اورمعروف کرکٹ امپائر علیم ڈارکو ستارہ امتیازکیلئے نامزدکیا گیا ہے ۔ جمہوریہ چین کے ڈاکٹر یانگ جے چی کو ہلال پاکستان دیا جائے گا ۔ گلوکارغلام علی اور گلوکارعالمگیر کوصدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا جائے گا ۔ اس کے علاوہ اداکارہ بہار اور گلوکارہ شاہدہ منی کو بھی حسن کارکردگی کا ایوارڈ دیاجائے گا ۔

یہ بھی پڑھیں  فقیروالی:غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ عوام پریشان،کاروبار تباہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker