تازہ ترینفن فنکار

ایان علی پر ایک مرتبہ پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

راولپنڈی(مانیٹرنگ سیل) کرنسی اسمگلنگ کسی میں ماڈل ایان علی پر آج ایک بار پھر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی ہے۔تفصیلات کے مطابق کرنسی سمگلنگ کی ملزمہ ماڈل ایان علی راولپنڈی کی احتساب عدالت میں پیش ہوئیں لیکن تفتیشی ٹیم کی جانب سے فرار دو ملزموں کے چالان کے حوالے سے قانونی تقاضے پورے نہ کیئے جانے کے باعث فرد ایان علی پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔عدالت کا موقف تھا کہ جب تک مقدمے کے دیگر 2 ملزمان کے حوالے سے واضح نہیں ہو جاتا کہ آیا وہ ملزمان ہیں یا پھر گواہان تو اس وقت تک ملزمہ پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی۔یہ پہلا موقع نہیں کہ ماڈل ایان علی پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکی بلکہ اس سے قبل بھی فرد جرم عائد کرنے کے لئے ملزمہ کو 5 مرتبہ عدالت پیش کیا جا چکا ہے۔ واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو 14 مارچ کو بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 5 لاکھ امریکی ڈالر بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا

یہ بھی پڑھیں  زبانی نہیں حقیقی اتحاد کی ضرورت

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker