پاکستانتازہ ترین

نااہلی کا خطرہ ،سپیکر قومی اسمبلی نے نفلی روزے رکھنے شروع کردیئے

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نااہلی کے خطرہ کے پیش نظر نفلی روزے رکھنے شروع کردیئے ۔ الیکشن ٹربیونل سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نااہلی بارے اہم فیصلہ تیس جنوری کو سنائینگے ۔ قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے پارلیمنٹ میں گزشتہ ایک ماہ سے میلاد کی محفل اور قرآن خوانی میں تواتر کے ساتھ انعقاد کروا رہے ہیں اور دعا میں خصوصی طور پر سردار ایاز صادق کے حق میں دعا کرائی جاتی ہے ۔ وقمی اسمبلی کے ایک اعلیٰ افسر نے پاک نیوز لائیو کو بتایا کہ پارلیمنٹ کی تاریخ میں میلاد اور قرآن خوانی کی اتنی محفلیں منعقد نہیں ہوئیں جتنی محفلیں گزشتہ ایک ماہ کے اندر اندر ہوئی ہیں گزشتہ ماہ میں الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے 122 کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا او تیس ہزار کے لگ بھگ بیلٹ پیپرز پر سٹمپ کاؤنٹر فائل غائب پائی گئی ہیں سپیکر قومی اسمبلی نے کسی بھی قسم کی نااہلی سے بچنے کیلئے اب نفلی روزوں کا سہارا لینا شروع کردیا ہے

یہ بھی پڑھیں  آرمی چیف کی کیمبرین پٹرول جنگی مشقوں میں طلائی تمغہ لینے والی پاکستان آرمی کی ٹیم سے ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker