پاکستانتازہ ترین

الیکشن ٹربیونل کے فیصلےکو عوامی عدالت میں غلط ثابت کرونگا، ایاز صادق

لاہور(نامہ نگار)این اے ایک سو بائیس سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ عمران خان تیسری دفعہ ہارنے کیلئے لاہور آئے یں،الیکشن ٹربیونل کے فیصلےکو عوامی عدالت میں غلط ثابت کروں گا۔ اسلامیہ پارک سمن آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ نمازیوں اور بچوں پر گولیاں برسانے والوں کو نست ونابود کردیں گے،پاک چین دوستی بےمثال ہے،چین کی جانب سے پنتالیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری عظیم تحفہ ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پر الزام عائد کیا کی انہوں نے چین کی سرمایہ کاری کو پاکستان میں روکنے کوشش کی۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو میٹرو اور اورنج لائن منصوبوں کی تکلیف ہے،انہیں یہ منصوبے اچھے نہیں لگتے تو لاہور آنا چھوڑ دیں،۔ الیکشن ٹربیونل کے ٖفیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں جانے کے بجائے عوام کی عدالت کو ترجیح دی ہے۔ گیارہ اور اکتیس اکتوبر ہماری فتح کے دن ہوں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  پہلی اینٹ کون رکھے گا۔۔۔؟؟؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker