پاکستانتازہ ترین

اربوں روپے کی کرپشن پر نیب خاموش ہے، ایاز صادق

لاہور(نامہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن پر نیب خاموش ہے۔ نیب کا احتساب کرنے کے لیے بھی ایک نیب کی ضرورت ہے۔ کہتے ہیں کہ اربوں روپے کے کرپشن کیسز پر نیب خاموش ہے۔ نیب اور پارٹیوں کے درمیان اربوں روپے کے تصفیے ہو رہے ہیں۔ لاہور میں افطار ڈنر کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نیب سے متعلق تذکرہ کرتے ہوئے خوب بھڑاس نکالی۔ انہوں نے کہا کہ نیب کا کام غیر جانبدار ہونا چاہیئے لیکن نیب پہلے پکڑتی ہے، مقدمہ بعد میں بناتی ہے۔ سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ نیب کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں۔ نیب کا احتساب کرنے کے لیے ایک اور نیب کی ضرورت ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے اختیارات پر کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، قانون اور آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے تحریک انصاف کے ارکان کو تنخواہیں دیں۔ این اے ایک سو بائیس کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے فیصلے کا علم ہے۔ حق اور سچ کی جیت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  15دسمبرتافروری تک پنجاب میں صنعتوں کوگیس نہیں ملےگی،شاہدخاقان عباسی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker