
ایبٹ آباد(پاک نیوز) گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سدباب کی غرض سے ایوبیہ چئیرلفٹ کی سروس عارضی معطل کر دی ہے۔ترجمان گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احسن حمید کے مطابق فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور روک تھام کیلئے اٹھایا گیا ہے اور صوبائی حکومت کے احکامات پر من و عن عمل کیا جائے گا، فیصلے کا اطلاق تاحکم ثانی ہو گا۔