پاکستانتازہ ترین

ن لیگ، تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کو زبردست جھٹکا، درجنوں افراد پیپلز پارٹی میں شامل

آذادکشمیر ،مظفرآباد(چیف رپورٹر)حلقہ 1کوٹلہ میں مسلم لیگ ن پاکستان تحریک اور مسلم کانفرنس سے درجنوں افراد نے جاوید ایوب کی قیادت میں پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔پیپلز پارٹی کوٹلہ کے اندر ناقابل تسخیر قوت بن چکی ہے ۔آئندہ الیکشن کارکردگی کی بناء پر دوبارہ جیتے گی ۔وزیر اعظم پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا۔جاوید ایوب اور حنیف اعوان کا افطار پارٹی سے خطاب ۔تفصیلات کے مطابق وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب اپنے آبائی حلقہ کے گاؤں حسن گلیاں اورلمیاں پٹیاں کے مقام پر افطار پارٹی میں شرکت کی ۔اس موقع پر مسلم لیگ ن ،پاکستان تحریک انصاف اور ریاستی جماعت مسلم کانفرنس کو زبردست جھٹکا ۔درجنوں افراد عبدالرشید اعوان ،علی اکبر اعوان ،حماد قدیر اعوان ،انصر یوسف،عبدالقیوم ،محمد عارف ،عبدالواحد،عبدالرشید ،سردار محمد حنیف،جمیل اعوان ،احسن منظور ،آصف اعوان ،نمبردار محمد بشیر اعوان ،محمد عتیق،ارشاد اعوان سمیت دیگر نے باقاعدہ پیپلز پارٹی مین شمولیت اختیار کر لی ۔جبکہ لمیاں پٹیاں سے نزاکت مغل ،ساجد مغل ،قاسم مغل ،نصیر مغل ،یونس مغل ،یوسف مغل ،قیوم ایوب ،عاصم یاسر،ریاض ،سغیر ،محمد قدیر ،یعقوب نے ن لیگ سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔اس موقع پر وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب ،حنیف اعوان ،جنید چغتائی ،خالد اعوان ،پرویز ایوب سمیت دیگر نے کہا ہے کہ پاکستان میں جب بھی الیکشن ہوئے تو پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے ووٹوں سے دوبارہ حکومت بنائے گی ۔بلاول بھٹو وزیر اعظم پاکستان ہونگے ۔مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی اب عوام کو کسی صورت میں بیوقوف نہیں بنا سکتے ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے آمدہ الیکشن میں پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی کی بناء پر دوبارہ حکومت بنائے گی ۔پیپلز پارٹی کے خلاف ہر دور میں سازش ہوئی مگر پیپلز پارٹی پہلے سے زیادہ ابھر کر سامنے آئی ہے ۔21جولائی کا سورج پیپلز پارٹی کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ: بلوچستان پاکستان کا دل ہے یہاں کے عوام محب وطن ہیں،صدر آزاد جموں و کشمیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker