پاکستانتازہ ترین

پاکستان اوربھارت کےمابین بس اورٹرک سروس کااقدام قابل تحسین ہے

azad kashmir flagآذادکشمیر(چیف رپورٹر)جموں کشمیر پی این پی کے سربراہ سردار شوکت علی کشمیر ی نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بس اور ٹرک سروس کا اقدام قابل تحسین ہے ‘بس اور ٹرک سروس سے آرپار کشمیریوں کے باہم روابط مضبوط ہورہے ہیں‘ بس سروس اور تجارت کے درمیان طویل پراسس کشمیریوں کے لئے دوریاں بھی پیدا کررہا ہے آرپار تجارت اور سفر کو کشمیری باشندوں کیلئے شناختی کارڈ یا سٹیٹ سبجیکٹ کی بنیاد پر کیاجائے دونوں اطراف کے تاجروں کی باہمی مشاورت کے ساتھ تجارتی اشیاء کی فہرست مرتب کی جائے ۔ وہ منگل کو انٹرا کشمیر ٹریڈرز کے رہنما اعجاز احمد میر سے ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں جموں کشمیر بنک کی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اے جے کے بنک کی شاخوں کو قائم کرکے تجارت ان کے ذریعے کی جائے اور مال کے بجائے مال کے تبادلے کے تجارتی بین الاقوامی اصولوں کے تحت کی جائے ۔سردار شوکت علی کشمیری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا دیر پا حل عوام کی مرضی اور منشاء کے مطابق ہونا چائیے ۔کشمیریوں کی مرضی جس ملک کے ساتھ رہنے کا انتخاب کریں چاہیے پاکستان کے ساتھ اگر کشمیری رہنا چائیں تو خودمختار کشمیر کے حامیوں کو اعتراض نہیں ہو گا ہم عوامی فیصلہ قبول کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں  آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان تیسری پوزیشن پرآگئی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker