پاکستانتازہ ترین

آزاد کشمیر اسمبلی کا ریکوزیشن پر بلایا گیا اجلاس ، غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی

kashmirآذادکشمیر(چیف رپورٹر ) اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلایا گیا اجلاس قانون ساز اسمبلی میں کورم پورا نہ ہونے کے باعث غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی‘ قانون ساز اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر 10 کی بجائے ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوا جس پر حکومت کے چار وزراء جبکہ اپوزیشن کی طرف سے پندرہ اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قانون ساز اسمبلی غلام صادق نے کی۔ اجلاس شروع ہوتے وقت اراکین ہال میں داخل ہوئے۔ کورم پورا نہ ہونے کے باعث سپیکر قانون ساز اسمبلی غلام صادق نے بیس منٹ کیلئے اجلاس ملتوی کیا جس پر متحدہ اپوزیشن کی طرف سے مسلم کانفرنس کے راہنماء ممبر قانون ساز اسمبلی سردار میر اکبر نے سپیکر کی کرسی سنبھال کر اجلاس شروع کیا۔ بیس منٹ بعد غلام صادق واپس کرسی پر بیٹھے۔ کورم پورا نہ ہونے پر غیر معینہ مدت کیلئے اجلاس ملتوی کردیا گیا جس پر اپوزیشن نے اسمبلی میں شدید احتجاج کیا

یہ بھی پڑھیں  پی ایس ایل: آج آرام کا وقفہ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چھے پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker