پاکستانتازہ ترین

کشمیریوں کوعمر قید اور موت کی سزاؤں کیخلاف آزاد کشمیر میں بھی احتجاجی مظاہرہ

kashmirآذادکشمیر(چیف رپورٹر) کشمیری نظربندوں کو عمر قید کی سزائیں سنانے کیخلا ف پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں بھی لبریشن فرنٹ کے اہتمام سے کل ایک احتجاجی مظاہرہ ہوا۔موصولہ بیان کے مطابق کوٹلی میں منعقدہ اس احتجاجی مظاہرہ ،جس کا انعقاد فرنٹ کی جانب سے چلائی جانے والی جیل بھرو مہم کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا، میں سرکردہ لوگوں کے ساتھ ساتھ ہزاروں لوگوں نے بھی شرکت کی۔احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جموں کشمیر میں آزادی پسند کشمیری قیدیوں کو عمر قید اور موت کی سزائیں سنانے کے بھارتی حکومت کے عدالتی تشدد کے نئے غیر انسانی حربے کے خلاف اورمقبوضہ کشمیر میں لبریشن فرنٹ کی طرف سے شروع کی جانے والی جیل بھرو تحریک ایک بروقت اور صحیح قدم ہے۔ رولی گلی سے شروع ہونے والی اس مظاہرے کی قیادت لبریشن فرنٹ کے زونل صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی، ملک اصغر ایڈوکیٹ ،ساجد صدیقی، سرفراز کٹاریہ، ملک لیاقت،راجہ مقصود کیانی ، اظہر ملک،راجہ اشفاق اور دیگر راہنما کر رہے تھے۔مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اْٹھا رکھے تھے جن پر بھارتی حکومت کے عدالتی تشدد کے خلاف اور آزادی کے حق میں تحریریں درج تھیں۔ مظاہرے کے شرکاء ظلم و ستم ہائے ہائے، کشمیر بنے گا خود مختار، جیوے کشمیر میری جان، جموں، گلگت بلتستان کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔مظاہرین نے کوٹلی شہر کا چکر لگایا اورآبشار چوک میں جلسہ عام منعقد کیا۔ مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے زونل صدر ڈاکٹر توقیر گیلانی، سابق زونل کنوینر ساجد صدیقی، ضلعی صدر سرفراز کٹاریہ، مرکزی راہنما ملک اصغر ایڈوکیٹ، زونل نائب صدراظہر ملک، ضلعی آرگنائزر اشفاق کشمیری ،مرکزی راہنما قاضی انور،جماعت اسلامی کے سٹی امیرحمید چوہدری، این ایس ایف کے راہنما ادریس پاشا، اور دیگر نے کہا کہ گزشتہ 65سالوں میں بھارتی حکومت نے جموں کشمیر میں آزادی کی آواز کو دبانے کیلئے ہر طرح کے ظلم و جبر کو روا رکھا ہے لیکن وقت نے ثابت کیا کہ بھارتی حکومت کے ظالمانہ ہتھکنڈے تحریک آزادی کو ختم نہیں کر سکتے۔ مقررین نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیری عوام کی پرامن تحریک سے اتنا بوکھلا گئی ہے کہ وہ اب کالے قوانین کے ذریعے نام نہاد عدالتوں کا سہارا لیکرتحریک سے وابستہ قیدیوں کو تا دم مرگ عمر قید اور موت کی سزائیں سنانا شروع ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  آزاد کشیمیر:28 جنوری دوطرفہ ٹرک وبس سروس بحال ہوجائےگی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker