پاکستانتازہ ترین

کشمیری شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی‘ بہت جلد ہی آزادی کاسورج طلوع ہوگا

azad kashmir flagآذادکشمیر(چیف رپورٹر)صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ہی مسئلہ کشمیر کو انتہائی موثر انداز میں بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا ہے ‘پیپلز پارٹی کی مثبت حکمت عملی کی وجہ سے انٹرنیشنل کمیونٹی مسئلہ کشمیر اور مظلوم کشمیریوں کی قربانیوں کو قطعی طور پر اب نظر انداز نہیں کر سکتی‘ہزاروں کشمیری شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی ‘ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بہت جلد ہی ہندوستانی تسلط سے آزادی کا سورج طلوع ہو گا ۔ وہ پیر کو یہاں وفاقی وزیر برائے نیشنل ریگولیشن اینڈ سروسز ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور مشیر وزیر اعظم برائے پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے ہمراہ کوبے چک میں یوٹیلیٹی سٹور اور سید پور میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کے افتتاح کے بعد سید پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر آزاد جموں وکشمیر نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزیوں کا سلسلہ عالمی برادری کا ضمیر جھنجھو ڑنے کے لئے کافی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری آزاد جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی حالیہ خلاف ورزیوں اور جارحیت کا سخت نوٹس لے کر مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق پر امن حل کے لئے ہندوستان پر اپنا مکمل اثر و رسوخ استعمال کرے۔انہوں نے کہا کہ مہاجرین کشمیر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے

یہ بھی پڑھیں  کوئٹہ: بلوچستان پاکستان کا دل ہے یہاں کے عوام محب وطن ہیں،صدر آزاد جموں و کشمیر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker