پاکستانتازہ ترین

آزاد کشیمیر:28 جنوری دوطرفہ ٹرک وبس سروس بحال ہوجائےگی

azad kashmir flagآزادکشمیر(چیف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل ٹریول اینڈ ٹریڈ اتھارٹی آزاد کشمیر بریگیڈیئر (ر) محمد اسماعیل نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر میں حالات معمول پر آنے کے باعث 28 جنوری بروز پیر سے دوطرفہ ٹرک و بس سروس اور 29 جنوری بروز منگل سے دوطرفہ تجارت بحال ہوجائے گی ‘تیتری نوٹ سے مقبوضہ کشمیر جانے والے مسافر تیار رہیں اور دونوں اطراف کے درمیان تجارت کرنے والے تاجر بھی تجارت کیلئے تیاریاں شروع کردیں ۔ وہ جمعرات کو یہاں انٹراکشمیر ٹریڈرز کے رہنما اعجاز میر سے ٹیلیفونک گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے پونچھ سیکٹر پر بھارتی فائرنگ کے باعث پیدا ہونے والی کشیدگی کی وجہ سے تیتری نوٹ چکنداباغ پونچھ کے درمیان دوطرفہ تجارت اور بس سروس کو معطل کیا گیا تھا جوکہ تین ہفتے تک معطل رہنے کے بعد حالات کے معمول کے آنے کے بعد بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے بریگیڈیئر اسماعیل نے کہا کہ 28 جنوری کے روز تیتری نوٹ چکندا باغ کے درمیان بس سروس اور 29 جنوری بروز منگل سے دوطرفہ تجارت بحال ہوجائے گی۔ تیتری نوٹ سے مقبوضہ کشمیر جانے والے مسافر تیار رہیں اور دونوں اطراف کے درمیان تجارت کرنے والے تاجر بھی تجارت کیلئے تیاریاں شروع کردیں ، دریں اثناء لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی اوڑی کراسنگ پوائنٹ سے جمعرات کے روز معمول کے مطابق دوطرفہ تجارت جاری رہی ، آزاد کشمیر سے 50 ٹرک مقبوضہ کشمیر گئے اور مقبوضہ کشمیر سے 50 ٹرک آزاد کشمیر آئے عیدمیلاد النبی ؐ کے باعث آج جمعہ کے روز ہونے والی سرینگر مظفر آباد تجارت کو معطل کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے درجنوں ٹرک لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ن لیگ، تحریک انصاف اور مسلم کانفرنس کو زبردست جھٹکا، درجنوں افراد پیپلز پارٹی میں شامل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker