پاکستانتازہ ترین

آزاد کشمیر:تھانہ گڑھی دوپٹہ ٗ ان ایکشن ٗ 13کلوچرس برآمدگاڑی تحویل میں لےلی گئی

azad kashmir flagآذادکشمیر(چیف رپورٹر )تھانہ گڑھی دوپٹہ ٗ ان ایکشن ٗ 13کلوچرس برآمد ٗ گاڑی تحویل میں لے لی گئی ٗ سمگلر رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ٗ پولیس سمگلر کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے ٗعوامی حلقوں کاپولیس کوخراج تحسین ٗ ایس ایس پی راجہ شفقت تنویرخان کومبارکباد ٗ تفصیلات کے مطابق تھانہ پولیس گڑھی دوپٹہ کے تفتیشی سیدشفقت حسین نقوی نے خفیہ اطلاع پرناکہ لگایا ٗ اطلاع کے مطابق سمگلرفیضان خان ولد ضرارخان ساکنہ کھٹائی بھاری مقدار میں چرس لیکربراستہ کومی کوٹ ٗ چناری جارہاہے پولیس پارٹی نے مشکوک کار کو رکاوٹیں کھڑی کرکے پکڑلی ٗ تاہم سمگلر رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگیا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایس ایس پی راجہ شفقت تنویرخان کی تعیناتی کے بعد ضلع مظفرآبادکے تمام تھانوں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے ایس ایس پی کی ہدایت پر پولیس سماج دشمن عناصر کے خلاف سرگرم ہے عوامی حلقوں نے تھانہ گڑھی دوپٹہ کے تفتیشی شفقت حسین نقوی معہ نفری پولیس کے ایکشن کوسراہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  برمنگھم:دی سنٹرفارٹرسٹ پیس اینڈ سوشل ریلیشنز ، کشمیرڈویلپمنٹ فاؤ نڈیشن کونسیلیشن ریسورسزبرطانیہ کے اشتراک سے کونٹری یونیورسٹی میں Kashmir Opportunities from adversity کے موضوع پرسیمینار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker