پاکستانتازہ ترین

پیپلز پارٹی نظریاتی گروپ ن لیگ میں ضم، عوام لٹیروں کو چھوڑ کر ہمارا ساتھ دیں ،بیرسٹر افتخار

آذادکشمیر ،مظفرآباد (چیف رپورٹر )پیپلز پارٹی نظریاتی گروپ کے ترجمان اور لیبر ونگ آزادکشمیر کے صدر سدھیر احمد مغل نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا‘اپر چھتر سے مفتی آفتاب ، ملک پرویز ملک مسعوداختر ، زبیر مغل ، آصف کھوکھر ، ملک ریاض ، علی زمان ، ارشاد بٹ ، نے پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت کر لی ‘افتخار گیلانی کا اپرچھتر پہنچنے پر شاندار استقبال پھولوں کی پتیاں نچھاورپارٹی ترانوں پر کارکنان کے رقص نے سماں باندھ دیا‘پر چھتر میں منعقدہ بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہا کہ ڈھائی کروڑ روپے میں مظفرآباد کا سودا کر کے عثمان عتیق کے حق میں دستبردار ہونیوالے نان کسٹم گاڑی ہیں جو ہر مرتبہ نئی نمبر پلیٹ کے ساتھ انتخابی موسم میں نمودار ہو جاتے ہیں مظفرآباد کے عوام کو محرومیوں کی دلدل میں دھکیلنے والے عوام کے کبھی خیر خواہ نہیں ہو سکتے راجہ فاروق حیدرنے دارالحکومت منتقل ہونے سے بچایا ہم ہی مظفرآباد کو خوبصورت شہر بنائیں گے عوام کا ساتھ چاہیئے گزشتہ ادوار میں مظفرآباد کے ساتھ ہونیوالی تمام نا انصافیوں اور مظالم کا ازالہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی قیام ، راجہ فاروق حیدر کی وزارت عظمیٰ اور حلقہ تین کے حکومت میں ہونے سے ممکن ہے عوام لٹیروں کو چھوڑ کر ہمارا ساتھ دیں ہم نے اہلیان مظفرآباد کے ساتھ مل کر اپنے شہر کو مسائل کی دلدل سے نکالنا ہے انہوں نے کہا کہ جوق در جوق عوام کی مسلم لیگ ن میں شمولیت ہماری فتح ہے سدھیر مغل اور انکے ساتھیوں کو مسلم لیگ ن میں خوش آمدید کہتے اور مبارکباد دیتے ہیں مسلم لیگ ن مظفرآباد کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے مسلم لیگ ن کی کاکردگی عوام کے سامنے ہے عوام کا ووٹ ہمارے پاس امانت ہے اس ووٹ کے بدلے عوام کو خوشحالی اور تعمیر و ترقی کے تحفے دینگے مظفرآباد کے عوام باشعور ہیں آنیوالا دور مسلم لیگ ن کا ہے ۔مظفرآباد سٹی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے چیئرمین زاہد امین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظفرآباد کے عوام مسلم لیگ ن کا ساتھ دیں مسلم لیگ ن کو وزارت عظمیٰ کا ووٹ دیں اپریل 2001میں سوئی گیس منصوبہ مظفرآباد سے منتقل کرنیوالے نئے انتخابی نشان اور نئی جماعت کے ساتھ میدان میں آگئے ہیں تحریک انصاف کو ووٹ دینا بیرسٹر سلطان کو ووٹ دینا اور بیرسٹر افتخار کو ووٹ دینا مظفرآباد کی وزارت عظمیٰ کو ووٹ دینا ہے پی ڈبلیو ڈی کی مشینری میرپور منتقل کرنیوالے بیرسٹر سلطان محمود کے سیاہ کرتوت عوام کے سامنے ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سدھیر مغل نے کہا کہ خواجہ فاروق اور حنیف اعوان نے مظفرآباد کو تباہ و برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی مسلم کانفرنس ، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کا گٹھ جوڑ مسلم لیگ ن ناکام بنائے گی حلقہ تین کو بے دردی سے لوٹنے والوں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہو گا مسلم لیگ ن اور افتخار گیلانی کی کامیابی کیلئے بھرپور ساتھ دینگے اپر چھتر میں سڑکوں اور سیوریج کے مسائل کا خاتمہ کیا جائے گا مظفرآباد کے عوام کو بیرسٹر افتخار گیلانی کی صورت میں کرپشن سے پاک لیڈر دستیاب ہے افتخار گیلانی نے والد کی بیماری کے باوجود اہلیان مظفرآباد کو تنہا نہیں چھوڑا مظفرآباد کی ترقی اور خوشحالی صرف مسلم لیگ ن کر سکتی ہے ۔ خواجہ اعظم رسول نے کہا کہ نان کسٹم گاڑی نمبر پلیٹیں تبدیل کر کے عوام کے پاس آتی ہے اسے عوام مسترد کرینگے ، ملک ایاز احمد نے کہا کہ بیرسٹر افتخار گیلانی کو وزیر اور راجہ فاروق حیدر خان کو وزارت عظمی کے منصب پر پہنچا کر مظفرآباد کے مسائل ختم ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں  تھانہ قادر پور کے علاقہ میں میں چوری کی مختلف وارداتوں میں نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کی بھڑیں اور زرعی پیٹر لیکر فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker