پاکستانتازہ ترین

عمران خان کا ریڈ زون کی طرف مارچ روانہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) عمران خان نے ریڈ زون کی جانب روانہ ہونے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کسی قسم کا تشدد ہوا تو تمہیں نہیں چھوڑیں گے، پر امن احتجاج جمہوریت کا حصہ ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی قسم کا قانون نہیں توڑا، ہم دہشت گرد نہیں، ریڈ زون پاکستان کا حصہ ہے، بھارت کا نہیں، نواز شریف نے سب کو خرید لیا، پُرامن احتجاج جمہوریت کا حصہ ہے، پولیس پیار سے بات سنو! ضمیر کی آواز سننا، وزیراعظم کی نہیں۔ انہوں نے کارکنوں سے پُرامن رہنے کا وعدہ لیا، پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا ہے کہ ہم پُرامن مارچ کریں گے، کسی قسم کا تشدد نہیں ہوگا، نواز شریف! تم پر جگہ تنگ پڑجائے گی، تمہارے پیچھے لندن بھی جانا پڑا تو جاؤنگا، کسی قسم کا تشدد ہوا تو تمہیں نہیں چھوڑوں گا، میں آگے، کارکنان پیچھے ہوں گے، انتشار نہیں چاہتا، کارکن ریڈ زون کی طرف چلنے کیلئے تیار ہوجائیں۔ وہ کہتے ہیں کہ نئے پاکستان کیلئے آج سب اکٹھے ہوگئے ہیں، قوم کو جگانے کی اللہ سے مسلسل دعا کی، میں بہت خوش ہوں، اللہ تیرا شکریہ، عوام یہاں پاکستان کی تاریخ بنانے آئے ہیں۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک پر لٹیروں کا قبضہ ہے، پارلیمنٹ کے عوامی نمائندے عوام سے کیوں ڈر رہے ہیں، نواز شریف کرپٹ ہیں، گلو بٹ ملا تو پھر اس کے حال پر ابھی سے ترس آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ضلع اوکاڑا میں شیر بھاری اکثریت سے جیت رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker