پاکستانتازہ ترینکھیل

اذلان شاہ کپ:پاکستان کا مقابلہ آج بھارت سے ہو گا

Hockey-01اذلان شاہ کپ(مانیٹرینگ سیل) میں پاکستان کا مقابلہ آج روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔ اس میچ میں قومی ٹیم کا ایونٹ میں رہنے کے لیے جیتنا لازمی ہوگا۔اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں نے دو دو میچ کھیلے ہیں پاکستان نے ایک جیتا ہے اور ایک میں اس کو شکست ہوئی ہے جبکہ بھارت دونوں میچ ہار چکا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس سے قبل ایک سو چھپن مقابلے ہوئے ہیں جس میں سے پاکستان نے ستتر جیتے اکیاون میں بھارت فیحیاب ہوا جبکہ اٹھائیس میچ برابر رہے۔ پاکستان اذلان شاہ کپ تین مرتبہ جیت چکا ہے جبکہ بھارت پانچ مرتبہ یہ کپ حاصل کر چکا ہے۔ گزشتہ سال ٹورنامنٹ کے میچ میں بھارت نے پاکستان کو دو ایک سے ہرا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button