تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو: کرپٹ لوگوں نے عدلیہ کو بدنام کرنے کے لئے گٹھ جوڑ کر لیا

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ ملک بھر کے کرپٹ لوگوں نے آپس میں گٹھ جوڑ کر کے کھربوں روپے کی کرپشن پکڑنے والی سپریم کورٹ کے خلاف محاذ کھول دیا ہے ۔ملک بھر کے کروڑوں عوام آزاد عدلیہ کے ساتھ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجراں بھائی پھیرو کے رہنمائوں شیخ محمد منشا ، ،میاں محمد اکرم ، ملک عبدالحفیظ ، اور جماعت اسلامی کے ضلعی رہنمائ سردار نور احمد ڈوگر نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سپریم کورٹ نے ملک کے کرپٹ حکمرانوں کی کھربوں روپے کی کرپشن کو بے نقاب کیا ۔ اور این آر او کے تحت ملک کو لوٹنے والے مکروہ چہروں کو بے نقاب کیا ۔ اس لئے ملک بھر کے کرپٹ لوگوں نے عدلیہ کو بدنام کرنے کے لئے گٹھ جوڑ کر لیا ہے ۔تمام قوم چیف جسٹس آف پاکستان کی جرت کو سلام پیش کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ کرپٹ لوگوں کو سر عام چوکوں میں کھمبوں کے ساتھ لٹکا کر پھانسی دی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  ’’ علم حاصل کرو اگرچہ چین جانا پڑے ‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker