تازہ ترینکھیل

پاک بھارت کرکٹ سیریزنہیں ہونے دیں گے،بال ٹھاکرے کی دھمکی

ممبئی(مانیٹرنگ سیل) بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم کے سربراہ بال ٹھاکرے نے بھارتی وزیرداخلہ کودھمکی دی ہے کہ پاک بھارت سیریز سے متعلق بیان واپس لیں ورنہ سیریز نہیں ہونے دیں گے۔
بال ٹھاکرے کا کہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے پاؤں مہاراشٹرا کی زمین کو نہیں چھوپائیں گے۔ پاک بھارت کرکٹ سیریز ملک کے ساتھ بےوفائی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی وزیرداخلہ سوشیل کمار نے چند روز پہلے ماضی کی تلخیوں کو بھلاکر پاکستان کے ساتھ آگے بڑھنے کا بیان دیا تھا، اورکہا تھا کہ کھیل کوسیاست سے نہیں جوڑنا چاہیے۔ طدوسری جانب بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیوشکلا کا بھی کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریزہرصورت میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  طالبان کاسمیع الحق اورعمران خان کوحکومتی کمیٹی میں شامل کرنے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker