تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:نا معلوم ستر سالہ بوڑھا شخص پر اسرار طور پر ہلاک

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾نا معلوم ستر سالہ بوڑھا شخص پر اسرار طور پر ہلاک ۔ بلدیہ بھائی پھیرو کے بے حس عملہ نے بغیر غسل ، بغیر کفن اور بغیر جنازہ کے قبرستان میں گڑھا کھود کر پھینک دیا ۔ عینی شاہدین ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز نا معلوم ستر سالہ بوڑھا شخص پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ جسے سٹی پولیس نے بلدیہ بھائی پھیرو کے حوالے کر دیا ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بلدیہ عملہ کے عیسائی ملازمین نے بوڑھے شخص کی لاش کو بغیر غسل اور بغیر کفن کے مقامی قبرستان میں ایک گڑھا کھود کر پھینک دیا ،۔ جبکہ مرنے والا مسلمان بتایا جاتا ہے ۔ عوامی سماجی اور مذہبی حلقوں نے لاش کی بے حرمتی پر بلدیہ کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بلدیہ عملہ کا سخت نوٹس لیا جائے اور لا وارث لاشوں کے لئے آ نے والے فنڈ کی تحقیقات کرائی جائیں

یہ بھی پڑھیں  لاہور: ٹریفک وارڈن نے خاتون کوتشدد کا نشانہ بنا ڈالا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker