پاکستانتازہ ترین

سپریم کورٹ نے بابر اعوان کا لائسنس بحال کردیا، توہین عدالت پر کارروائی جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) سپریم کورٹ نے بابر اعوان کا وکالت لائسنس بحال کردیا، عدالت نے توہین عدالت کے نوٹس پر کارروائی جاری رکھتے ہوئے اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کی جبکہ جسٹس انور ظہیر جمالی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ 5 جنوری 2012ء کے عدالتی نوٹس کا جواب آنا چاہئے۔ جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 17 جنوری 2012ء کو جاری کیا گیا لائسنس معطلی کا حکم واپس لے لیا، عدالت نے توہین عدالت کے نوٹس پر کارروائی جاری رکھتے ہوئے اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کیلئے نوٹس بھی جاری کیا۔ جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ محض غیر مشروط معافی سے توہین عدالت کی کارروائی ختم نہیں کی جاسکتی، عدالت کی طرف سے 5 جنوری 2012ء کو جو نوٹس جاری کیا گیا تھا اس کا جواب آنا چاہئے۔ بابر اعوان کے وکیل کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ان کے مؤکل دفاع نہیں کرنا چاہتے، انہوں نے تحریری طور پر غیر مشروط معافی میں ندامت کا اظہار کیا ہے، سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان شام کی لڑائی میں ملوث ہو گا نہ اسلحہ دے گا ، سرتاج عزیز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker