
دبئی(نمائندہ سپورٹس)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو نئے خطاب سے نوازا ہے۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج وہ دن آگیا جس کا پاک بھارت شائقین سمیت پوری دنیا کو انتظار ہے، آج میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔میچ سے قبل آئی سی سی نے ٹوئٹر پر بابر اعظم کی ایک تصویر شیئر کی اور انہیں کرکٹ کی دنیا کا ‘بادشاہ’ قرار دیا۔