پاکستانتازہ ترین

مجھے اور خاندان کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں،بابراعوان

اسلام آباد(نامہ نگار) سابق وفاقی وزیرسینیٹربابراعوان نےکہاہےکہ چھ ہفتوں سے انہیں اور ان کے خاندان کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تفتیش کی جائے یہ دھمکیاں کو ن دے رہا ہے۔وکیل رہنماعاصمہ جہانگیر کے دھمکیوں کے بیان کے بعد اب سابق وزیر قانون بابراعوان نے بھی انکشاف کیاہےکہ ان کے خاندان کو خطرہ ہے۔ لاہور میں میڈیاسےگفتگومیں بابر اعوان نےبتایاکہ انہیں جیل بھیج کر قتل کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے بتایا کہ ان کےگھر سےگارڈ ہٹا دئیےگئےہیں۔انہوں نےمطالبہ کیاکہ تفتیش کی جائے کہ دھمکیاں کون دے رہاہے۔ انہوں نےچیف جسٹس سےاستعفےکامطالبے کرنے کی شدید مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button