پاکستانتازہ ترین

توہین عدالت کیس،بابر اعوان پر فرد جرم عائد،بابراعوان کا صحت جرم سے انکار

اسلام آباد (بیوروچیف) سپریم کورٹ نے سینیٹر اور سابق وزیر قانون بابر اعوان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔ سپریم کورٹ نے حکم سناتے ہوئے کہا کہ مسٹڑ بابر اعوان آپ توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں۔ فرد جرم دو رکنی بینچ کے سربراہ نے پڑھ کر سنائی۔ بینچ کے سربراہ جسٹس اعجاز افضل تھے۔ جسٹس اطہر سعید بھی بینچ میں شامل تھے۔ فرد جرم عائد کرنے کے وقت بابر اعوان نے صحت جرم سے انکار کیا اور کہا کہ وہ اپنا بیان ریکارڈ کرانا چاہتے ہیں۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کسی موقع پر اٹارنی  سے رائے نہیں لی گئی، نہ ہی اٹارنی جنرل کو مؤقف بتانے کیلئے طلب کیا گیا۔  بابر اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پریس کانفرنس عدلیہ کے خلاف نہیں تھی بلکہ پریس کانفرنس پاکستان مسلم لیگ کے خلاف تھی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button