پاکستان

بے نظیرقتل کیس، مشرف، بابراعوان کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ نے بینظیر بھٹو قتل کیس کی دوسری ایف آئی آر درج کرانے سے متعلق اپیل میں سابق صدر پرویز مشرف اور بابر اعوان سمیت پانچ فریقین کو دوبارہ نوٹسزجاری کرنے کی ہدایت کی ہے ۔۔ عدالت نے ایف آئی اے کو فریق بنانے سے متعلق درخواست بھی منظور کرلی ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بینظیر بھٹو قتل کیس کی دوسری ایف آئی آر سے متعلق اپیل کی سماعت کی۔عدالت نے ایف آئی اے کو فریق بنانے سے متعلق درخواست بھی منظور کرلی،درخواست گزار سمیت کسی فریق نے اس پر اعتراض نہیں کیا، عدالت کو بتایا گیا کہ سعود عزیز، یاسین فاروق اور خرم شہزاد کو نوٹسز کی تعمیل نہیں ہو سکی،اس پر عدالت نے آئی جی پنجاب کو نوٹسز کی تعمیل کروانے کا حکم دیا، عدالت کو بتایا گیا کہ مشرف کو موجودہ پتا پر نوٹس بھجوایا گیا جو واپس آ گیا ، عدالت نے ہدایت کی آئندہ پیشی کی تاریخ مقرر کرنے کے بعد نوٹس پرویز مشرف کی رہائش گاہ پر چسپاں کر دیا جائے ۔ عدالت نے بابر اعوان کا درست پتا حاصل کرکے دوبارہ نوٹس بھجوانے کی ہدایت کی۔عدالت کو اب تک پرویزالٰہی سمیت بارہ میں سے پانچ فریقین کے جوابات موصول ہوئے ہیں۔ پنجاب پولیس نے ریاست کی جانب سے جواب جمع کروایا جس میں نئی ایف آئی آر کے اندراج کی مخالفت کا پرانا مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔ عدالت نے سماعت دو ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ۔ سماء

یہ بھی پڑھیں  وزارت اطلاعات، وزارت ریلوے اور آئی ایس پی آر کے تعاون سے تیار کی گئی آزادی ٹرین کا آغاز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker