بین الاقوامیتازہ ترین
ڈھاکہ:جماعت اسلامی رہنما مطیع الرحمان سپرد خاک

ڈھاکا(ڈیسک نیوز)بنگلادیش میں پاکستان سے محبت کرنے والے جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمان نظامی کو آپنے گاؤں میں سپرد خاک کردیا گیاہے،جبکہ ملک بھر میں کشیدگی ہے اور جماعت نے کل ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے۔بنگلادیش کے میڈیا کے مطابق جماعت اسلامی کے شہید امیر معطیع الرحمان نظامی کو آج صبح ضلع پابنا کے اپنے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔نماز جنازہ میں خاندان اور پارٹی کارکنوں نے شرکت کی۔انہیں پاکستان سے محبت کرنے پر رات بارہ بجے کے بعد ڈھاکہ جیل میں پھانسی دے دی گئی۔۔پاکستان سے محبت کرنے پر بنگلادیش کے منتازع وار ٹریبیول نے انہیں رواں سال جنوری میں پھانسی کی سزا سنائی تھی۔بنگلادیش بھر میں کشیدگی اور کچھ شہروں میں جماعت اسلامی کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔جماعت نے جمعرات کے روز ملک گیر ہڑتال کی کال دے دی ہے۔
You must be logged in to post a comment.