تازہ ترینفن فنکار

ببوبرال کو بچھڑے ایک سال ہوگیا

کراچی (نامہ نگار) معروف مزاحیہ اداکار ببوبرال کو ہم سے بچھڑے ایک سال بیت گیا مگر ان کی یادیں آج بھی مداحوں کے دلوں میں  زندہ ہیں۔  ببوبرال پاکستانی اسٹیج کے معروف مزاحیہ اداکار تھے۔ گوجرانوالہ کے نواحی علاقے گھکھڑ منڈی میں پیدا ہونے والے ببو برال کا اصل نام ایوب اختر تھا۔  ببو برال نے انیس سو بیاسی میں گوجرانوالہ سے فنی زندگی کا آغاز کیا اور کچھ عرصے بعد لاہور منتقل ہوگئے جہاں انہوں نے باغ جناح میں اوپن ایئر تھیٹر میں کام شروع کیا۔  ببوبرال نے بے شمار مزاحیہ اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ تین عشروں پر محیط فنی زندگی میں ببو برال نے اداکاری کے علاوہ اسٹیج ڈرامے تحریر کرنے کے ساتھ  ہدایت کاری بھی کی۔ ان کا ایک ڈرامہ شرطیہ مٹھے بہت مشہور ہوا۔ ببو برال نے خود کو گلوکاری کے میدان میں بھی منوایا۔۔ اور بطور گلوکار اپناالبم بھی ریکارڈ کرایا۔ ببو برال کی زندگی کی آخری فلم  چناں سچی مچی تھی۔ بو برال کو ذیابیطس اور گردوں کا عارضہ لاحق تھا جس کی وجہ سے انہیں لاہور کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ زندگی اور موت کی جنگ لرٹے ہوئے سولہ اپریل دو ہزار گیارہ کو خالق حقیقی سے جا ملے۔ انہوں نے پسماندگان میں دو بیوائیں، دو بیٹے اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اللہ پاکستان کو سلامت رکھے گا !

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker