تازہ ترینعلاقائی

میاں چنوں:محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے ’’بچوں کی صحت کا مقابلہ‘‘

میاں چنوں(رضا جعفری سے)محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے ’’بچوں کی صحت کا مقابلہ‘‘خواتین کو بچوں کی صحت کی طرف توجہ دلانے کی قابل صد تحسین کاوش ہے ۔ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال چوہدری زاھد کمبوہ۔تحصیل سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والا بچہ ضلعی مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پرپرائز کے ساتھ ساتھ نقد انعام کا بھی حقدار ہوگا،ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ذیشان ناصرکا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں میں منعقدہ بی بی شو کی تقریب سے خطاب ۔محکمہ بہبود آبادی تحصیل میاں چنوں کی آراے ایس اے ڈاکٹر میمونہ خالد کے زیر اہتمام تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میاں چنوں میں منعقدہ بی بی شو کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے میڈیکل سپرٹینڈنٹ تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال چوہدری زاھد کمبوہ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے احکامات پر محکمہ بہبود آبادی کی جانب سے ’’بچوں کی صحت کا مقابلہ‘‘خواتین کو بچوں کی صحت کی طرف توجہ دلانے کی قابل صد تحسین کاوش ہے اس طرح کے صحت مقابلے ہوتے رہنے چاہیں جبکہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ذیشان ناصر نے بتایا کہ ہرتحصیل سے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والا بچہ ضلعی مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پرپرائز کے ساتھ ساتھ نقد انعام کا بھی حقدار ہوگااس طرح ضلع خانیوال میں ہونے والے مقابلہ ضلع خانیوال کی چاروں تحصیلوں میاں چنوں ،خانیوال،کبیروالہ اور جہانیاں سے پہلی پوزیشنیں حاصل کرنے والے چار بچے حصہ لیں گے ۔آراے ایس اے ڈاکٹر میمونہ خالد اورتحصیل پاپولیشن آفیسر راؤ دانش علی نے بتایا کہ بچوں کو برتھ سرٹیفیکیٹ،پولیو وکسینیشن ،ماں کی جانب سے -2سال تک دودھ پلائے جانے ،وزن،قد،بچوں کی پیدائش میں وقفہ،بچوں کی -3سے کم تعداد ،آئی کیو لیول،بچے کی صفائی اور ظاہری خدوخال کی بنیاد پر نمبر دیتے ہوئے پوزیشنیں دی گئی ہیں جس کے مطابق -2سالہ کائنات دختر محمد الیاس سکنہ 92پندرہ ایل نے پہلی ،-2سال -2ماہ کے کلیم اللہ ولد محمد سلیم سکنہ101پندرہ ایل نے دوسری،-2سال -6ماہ کی مناہل دختر محمد اجمل سکنہ جناح ٹاؤن اور -2سال -8ماہ کے ثمر عباس ولد غلام عباس سکنہ میاں چنوں نے تیسری پوزیشنیں حاصل کیں اور انعامات کے حقدار ٹھہرے۔پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں اور محکمہ صحت کے اہلکاروں کے بچوں میں ڈاکٹر زاھد کمبوہ،ذیشان ناصر اور ڈاکٹر شازیہ نے انعامات تقسیم کئے تقریب میں ڈینٹل ڈاکٹر شازیہ ،محمد ارشد اقبال ،ندا فاطمہ ایڈووکیٹ سمیت ہسپتال کے عملہ اور بچوں کی ماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

یہ بھی پڑھیں  اشتہاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker