شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کرنسی کی اسمگلنگ کی روک تھام ،چیکنگ مزید سخت کردی گئی

باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کرنسی کی اسمگلنگ کی روک تھام ،چیکنگ مزید سخت کردی گئی

bacha khan airportپشاور (مانیٹرنگ سیل)باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کرنسی کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے چیکنگ مزید سخت کردی گئی ہے اور ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اداروں کے مزید اہلکار متعین کر دیئے گئے ہیں، یہ اقدام یہاں سے کرنسی کی ممکنہ سمگلنگ روکنے کیلئے اٹھایا گیا ہے۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے انٹر نیشنل پروازوں کے لئے مسافروں کی جانچ پڑتال او رسامان کی تلاشی لینے کے لئے ایف آئی اے امیگریشن اور حساس اداروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ملک سے لوٹی جانے والی اربوں روپے کی مالیت کی ملکی دولت غیر ملکی کرنسی میں تبدیل کرکے بیرون ملک سمگلنگ کرنے کی روک تھام کے لئے ایف بی آر اور سٹیٹ بینک نے مشترکہ کاروائی کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں باچا خان انٹر نیشنل ایئر پورٹ کے علاوہ ملک بھر کے تمام انٹر نیشنل ایئر پورٹس پر بھی مسافروں کی چیکنگ سخت کردی ہے باچا خان انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر گذشتہ مہینے ایک مسافر سے کروڑوں روپے کی غیر ملکی کرنسی حساس اداروں نے برآمدکی تھی حالانکہ مسافر کو کلیئر کرکے جہاز کے اندر لیجانے میں کامیاب ہوا تھا جس کی تحقیقات جاری ہے جس میں ایئرپورٹ کے اعلیٰ حکام جوکہ ڈیوٹی پر تعینات تھے کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  خیرپور:سخی سلطان کے سجادہ نشیں کی تصویرچھاپ کراسے جعلی پیرلکھنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اوردہرنا