تازہ ترینعلاقائی

پشاور:ایئرپورٹ سے یواے ای ہیروئن سمگل کرنیکی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

پشاور(مانیٹرنگ سیل )اے ایس ایف حکام نے باچاخان ایئرپورٹ سے متحدہ عرب امارات ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر تعینات حکام نے مصدقہ اطلاعات پر شارجہ جانے والی پرواز کے مسافروں کی تلاشی لی، جس پر ایک مسافر کے سامان میں چھپائے گئے ہیروئن سے بھرے 126 کیپسول برآمد ہوئے۔اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے ملزم کا نام احسان ہے اور وہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی ہے، ملزم کو اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا ہے جو ملزم سے تفتیش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker