تازہ ترینعلاقائی

سانگھڑ: حرتحریک کے نامورشہید بچو بادشاہ کی 116یومِ شہادت کے موقع پرتقریب

سنجھورو(سٹی رپورٹر) سنجھورو میں حر جماعت کی طرف سوریہ بادشاہ میونسپل ہال میں حر جماعت کے نامور شہید بچو بادشاہ کی 116واں یومِ شہادت منایاگیا ا س تقریب میں MPAراناعبدالستار ، خلیفہ وریام فقیر خاصخیلی، خلیفہ سومر مہر،نور حسن فقیر،مبین درس، استاد نظامانی،رسول بخش جنج،میر محمد نظامانی،شاہنواز نظامانی،عمر خان خٹک،ولی محمد خاصخیلی،ناظر حسین نظامانی اور دیگر خطاب کیا ۔ مقررین نے اپنے خطاب میں شہید بچو بادشاہ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔مقررین کا کہنا تھا کہ انگریز سرکار کی رٹ کو چیلنج کر اس دور کا ایک عظیم کارنامہ ہے ۔شہید بچو بادشاہ نے اپنی حکومت قئم کی جس کا بادشاہ بچو اور وزیر پیرو تھا۔شہید بچو بادشاہ نے انگریز حکومت کے متوازی حکومت قائم کر کے انگریز حکومت کو للکارا اور حق کی آواز بلند کی۔ اس وقت کی سپر پارو سے ٹکرا کر شہید بچو بادشاہ نے حق کی راہ پر چلنے کی راہ دی۔انگریز حکومت کو جب خطرات محسوص ہونے لگے تو اس بغاوت کو کچلنے کے لئے ہر حربہ استعمال کیا اور11مئی 1896میں پیر صاحب پاگارہ کے حکم پر خود کو انگریز حکومت کے حولے کیا جہاں ان پر جھوٹے مقدمہ چلا کر26نومبر 1896کو شہید کر دیا گیا۔مقررین کے کہا کہ آج شہید بچو بادشاہ ہم میں نہیں ہے لیکن بچو بادشاہ نے شہادت پا کر اپنے آپ کو امر کر دیا ، بچو بادشاہ کی حر جماعت کے لئے قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔MPA رانا عبدالستار نے کہا کہ حر جماعت پیر صاحب کے حکم پر اپنی جان و مال کا نظرانہ پیش کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہے

یہ بھی پڑھیں  سی پیک منصوبہ قابلِ تعریف ہے مگر ؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker