پاکستانتازہ ترین

سانحہ بادامی باغ، تعمیراتی کام میں تیزی

badami-bagh123_lلاہور (مانیٹرینگ سیل)میں سانحہ بادامی باغ کو چھ دن گزر گئے ہیں اور متاثرہ خاندان اب بھی حکومت پنجاب کی جانب بنائی گئی خیمہ بستی میں رہ رہے ہیں، جبکہ جلے ہوئے مکانوں کی تعمیر کا تیزی سے جاری ہے ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے سانحہ بادامی باغ کے بعد جلے ہوئے مکانوں کی تعمیر کا کام فوری طورپر شروع کر دیا گیا تھا، شر پسندوں کی جانب سے جلائے جانے والے گھروں میں بہت سے گھروں کی تعمیر کا کام تقریباً مکمل ہونے والا ہے۔ بادامی باغ کے رہائشی جوزف کا کہنا تھا کہ تین نشہ کرنے والوں کی وجہ سے ہمیں یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے۔ لاہور میں گزشتہ رات ہلکی بارش کے باوجود متاثرہ خاندان خیمہ بستی میں رہنے کی وجہ سے محفوظ رہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button