تازہ ترینعلاقائی

بدین:مسلح افراد کا آفریدی فارم پر دھاوا بول کر 25مال مویشی لے گئے

بدین (نامہ نگار ) مسلح افراد کا آفریدی فارم پر دھاوا بول کر 25مال مویشی لے گئے۔ بدین کے یونیں کاؤنسل لواری شریف کے نزیک حاجی رشید آفریدی کے زرعی فارم پر دھاوا بول کر 20سے زائد مسلح افراد نے مزدوروں پر سخت تشدد کرکے انہیں رسیوں سے باندھ کے فارم سے 25مل مویشی، جس میں 12بھینس 7گائے اور 6 بیل دو مزدا گاڑیوں میں ڈال کر فرار ہوگئے۔ صبح ہونے پر مزدوروں کو راستے سے جانے والوں نے دیکھا اور رسیوں سے آزاد کیا انہوں نے بتایا کہ رات کو مسلح افراد نے ہم کو رسیوں سے باندھ کر ہماری تما م جانوروں کو گاڑیوں میں ڈال کر لئے گئے ہیں۔ آفریدی فارم کے نزدیک لواری شریف پولیس کی چیک پوسٹ ہونے کے باوجود اہکار مسلح افراد کو روکنے میں ناکام ، اور ملزماں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زرعی فارم کے مالک حاجی رشید آفریدی اور امجد خان آفریدی نے صحافیوں کو بتایا کہ لاکھ روپے کی قیمتی جانور مسلح افراد لوٹ کر لے گئے ہیں، لیکن پولیس ابھی تک ان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جانور ہم کو واپس دلوایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں  مصطفی آباد:پاکستان کوکرپٹ عناصر نے تباہ کردیا،حسن علی ٹیپو

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker