تازہ ترینعلاقائی

بدین:پرائمری اسکول میں بدین پولیس نے پولیس اسٹیشن قائم

بدین﴿نامہ نگار ﴾ بدین کی ساحلی پٹی کے سیرانی شہر کے مین پرائمری اسکول میں بدین پولیس نے پولیس اسٹیشن قائم کر دی ،سیرانی شہر کے اس مین اسکول میں 300 طلبہ و طالبات تعلیم حاصل کر رہے تھے ،8 کمروں پر مشتمل مذکورہ پرائمری اسکول میں بدین پولیس کے عملداروں نے بغیر اجازت اور اطلاع کیئے اسکول کے چار کمروں پرراتوں رات قبضہ کر کے پولیس اسٹیشن قائم کر دی جس کے باعث اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے 300 بچے پولیس کے خوف کی وجہ سے اسکول آنا چھوڑ دیا ہے ،سیرانی کے شہریوں نے علائقے کے منتخب نمائندوں ،ضلعی انتظامیہ سمیت محکمہ تعلیم کے ضلعی اور اعلیٰ عملداروں کو مذکورہ پرائمری اسکول سے پولیس تھانہ ختم کر کے تدریسی عمل بحال کرنے کے لئے اپیل کی ہے کے لیکن انہوں نے اب تک کوئی نوٹس نہیں لیا ہے ،اسکول کے ھیڈ ماسٹر سید عباس علی شاہ اور والدین کمیٹی کے چیئرمین غلام حسین میندھرو نے صحافیون کو بتایا کے بدین پولیس کی جانب سے اسکول کے چار کمروں پر زبردستی قبضہ کر کے اسکول کو تھانے میں تبدیل کر دیا ہے انہوں نے بتایا کے باقی چار کمروں میں ہم نے بڑی مشکل سے بچوں کو پولیس کے خوف سے نکال کر دوبارہ تدریسی عمل جاری رکھنے کی کوشش کی لیکن آئے دنوں اس علائقے کے با اثر جرائم پیشہ لوگوں کی آمد رفت اور پولیس کی طرف سے جرائم میں ملوث لوگوں کو گرفتار کر کے اسکول میں بچوں کی موجودگی کے وقت ان پر تشدد کی کاروایاں کرنے سے خوف کے مارے بچوں نے اسکول آنا چھوڑ دیا ہے ،اور اسکول ٹائم پر پولیس عملداروں کے اوباش دوستوں اور واسطیداروں کی رش کے باعث اسکول میں ڈیوٹی دینے والی استانیوں کو بھی پریشانی کا سامنہ ہے اور اسی وجہ سے استانیوں نے ڈیوٹی پر آنا چھوڑ دیا ہے ،اس علائقے کے منتخب نمائندوں جن میں قومی اسیمبلی کی اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بھی شامل ہیں سمیت ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے ضلعی اور اعلیٰ اختیاری کی خاموشی اور عدم توجگی کے باعث بدین کی ساحلی پٹی کا سب سے بڑا شہر سیرانی کا واحد پرائمری اسکول جس میں نہ فقط سیرانی شہر بلکہ گردنواح کے گائوں ،گوٹھوں سے تعلیم حاصل کرنے والے 300 سے زائد معصوم بچے جن میں لڑکیوں کی بڑی تعداد شامل ہے تعلیم کے زیور سے محروم ہو گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:رکشوں،ٹیکسیوں ،ریڑھی بانوں اور دوکاندروں اور پولیس کے درمیاں مقابلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker