تازہ ترینعلاقائی

بدین:ماتلی شہر کے بنیادی مسائل حل نہ ہونے پرشہریوں کااحتجاج

بدین﴿نامہ نگار ﴾ماتلی شہر کے بنیادی مسائل حل نہ کرائے جانے کے خلاف سٹیزن ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے شہریوں کی بڑی تعداد نے سڑکوں پر آکراحتجاج کیا. ماتلی شہر کے مسائل حل کرو کے حوالے نکالی جانے والی ریلی کی قیادت آزاد کلہورا،ایاز انصاری کر رہے تھے. ریلی کے شرکائ ماتلی شہر کے ساتھ سوتیلی ماں والے سلوک کے خلاف شدیش نعرے بازی کر رہے تھے . ایکشن کمیٹی کی جانب سے شہر کے بنیادی مسائل پر مبنی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے. ریلی کے شرکائ شہر کے دو حصوں ملانے والے پھلیلی نہر کے خستہ حال پل پر دھرنا دیکر وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کو پل کی تعمیر کے حوالے ان کا تین سال پرانا وعدہ یاد دلایا .کلب چوک پر اپنی تقاریر میں سٹیزن ایکشن کنیٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے ماتلی کے دوروں کے موقعہ پر ماتلی شہر کے پل سمیت اڑتالیس سال پرانے تباہ حال واٹرسپلائی نظام اور مکمل طور ختم ڈرینج سسٹمکی ازسر نو تعمیر کے لئے اسپیشل ترقیاتی پیکیج کے لئے خصوصی فنڈفراہم کرنے کا اعلان کیا تھا مگریہ وعدہ تاحال پورا نہیں کیا گیا ہے.ایکشن کمیٹی کے رہنمائوں نے ماتلی کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے کم از کم پچاس کروڑ روپے کا فنڈ فراہم کیا جائے.

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker