تازہ ترینعلاقائی

بدین:جئےسندھ قومی محاظ کےمرکزی رہنمائوں کاماتلی میں بڑے اجتماع سےخطاب

بدین﴿نامہ نگار﴾جئے سندھ قومی محاظ کے مرکزی رہنمائوں ڈاکٹر میر عالم مری، اسلم خیر پوری، اور ھالار چنا سمیت دیگر نے ماتلی میں بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔۔ ان رہنمائوں کو بڑی ریلی کی شکل میں ماتلی لایا گیا۔ ریلی کے شرکائ جسقم کے عہدیداروں اور کارکنوں کی باز یابی کے لیے شدید نعرے بازی کر رہے تھے، جبکہ پاکستان کے خلاف اور سندھو دیش کی حمایت میں نعرے لگائے جارہے تھے۔ جسقم کے رہنمائوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو گرفتار کر کے ٹارچر سیلوں میں بند کرنے میں ریاستی ایجنسیاں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تشدد اور جیل ہمیں سندھ کی آزادی کی جدوجہد سے نہیں روک سکتی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ تیل و گیس سمیت دیگر قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ حکمران سندھ کی آمدنی پر عیش کر رہے ہیں۔ جسقم کے رہنمائوں نے کہا کہ ان کی آمدنی سندھ کو نہیں دی جا رہی۔ جسکی وجہ سے سندھ کھنڈرات میں تبدیل ہوتا جا رہا ہے اور سندھ کی غریب مائیں بچے فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ جسقم رہنما میر عالم مری نے کہا کہ نیا شہر ذولفقار آباد سندھ کی ساحلی پٹی پر قبضہ کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے تحت سندھ کو اسکی آمدنی میں سے نصف حصہ نہیں دیا جارہا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ضلع بدین میں تیل و گیس کے علاوہ سونے کے ذخائر وافر مقدار میں موجود ہیں جنہیں عوام سے چھپایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کا مطلب کیا؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker