تازہ ترینعلاقائی

بدین:ایس ایس پی بدین شعیہ فرقے کے خلاف کاروائیوں میں ملوث ہے، ظہیر حسین حیدری

بدین﴿نامہ نگار﴾ بدین ضلع کی مختلف شیعہ تنظیموں کے رہنمائوں نے سندہ شیعہ آرگنائیزیشن کے صوبائی رابطہ سیکریٹری ظہیر حسین حیدری کی قیادت میں پریس کلب بدین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی بدین فدا حسین مستوئی پر الزام عائد کیا ہے کے وہ بدین ضلع میں شیعائوں کے خلاف ہونے والی کاروایوں اور ممکنہ مذہبی خلفشارپھلانے میں ملوث ایک کالعدم مذہبی جماعت سے وابستہ لوگوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں،انہونے بتایا کے پچھلے سال10 محرم کی رات کو کھوسکی سے بدین آنے والے عزادارین کے قافلے پر فائرنگ کر کے عزادارین کو زخمی کرنے جن میں تین عورتیں بھی شامل تھی میں ملوث مذکورہ کالعدم مذہبی تنظیم کے انہیں لوگوں نے 27 رجب کی رات کو امام بارگاہ کھوسکی سے علم پاک اُتار کر غائب کر دیا عینی شاھدین کی نشاندہی پر ایس ایس پی فدا حسین مستوئی نے پولیس انسپیکٹر کاکا پٹھان کو علم پاک برآمد کرنے اور ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے لئے کھوسکی بھیجا لیکن کاکا پٹھان جو کے ماضی میں خود اسی کالعدم مذہبی جماعت سے وابسطہ رہے ہیں نے ملزمان کو پیشگی اطلاع کر کے علم پاک اسی گھر سے غائب کرا دیا ،شیعہ رہنمائوں نے خدشہ ظاہر کیاہے کے موجودہ ایس ایس پی اور انسپیکٹر کے ہوتے ہوئے بدین کے شیعہ علمائوں کی زندگیو ں کو خطرہ لاحق ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ سندہ اور آجی سندہ سے مطالبہ کیا ہے کے بدین ضلع میں امن امان قائم کرنے کیلئے مذکورہ دونوں پولیس افسران کو ضلع بدر کیا جائے اور کالعدم مذہبی تنظیم کی سرگرمیوں کا نوٹس لیکر ان کے خلاف کاروائی کر کے غیر قانونی اسلہ ضبط کر کے بدین ضلع میں امن امان کو یقینی بنایا جائے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker