تازہ ترینعلاقائی

بدین:الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے 70 نوجوان لڑکوںاورلڑکیوں کی اجتماعی شادی

بدین﴿نامہ نگار﴾ جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فائونڈیشن کی جانب سے یو کے اسلامک مشن اور الخدمت خواتین ٹرسٹ کے تعاون سے بدین ضلع کے سیلاب متاثرہ علائقوں سے تعلق رکھنے والے 70 نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب مدرسہ جامعہ اسلامیہ بدین میں منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خاص الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے صدرڈاکٹر حفیظ الرحمٰن تھے ،اس موقع پر شادی کے بندھن میں بندھنے والے 70 جوڑوں میں فی جوڑا 22 ہزار روپے مالیت کا جہز تقسیم کیا گیا اور تقریب میں شریک ہونے والے دولہا اور دلہنوں کے رشتیداروں جن میں خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی کے لئے کھانے کا اہتمام بھی الخدمت فائونڈیشن کی طرف سے کیا گیا تھا اس اجتماعی شادی میں 2 جوڑے غیر مسلم بھی شامل ہیں ،اس موقع پر الخدمت خواتین ٹرسٹ کی ناظمہ محترمہ شہناز اقبال اور نائب صدر یو کے اسلامک مشن میاں عبدالحق اور الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے صحافیوں کو بتایا کے پچھلے سال بدین ضلع میں آنے والے سیلاب سے پہلے مذکورہ نوجوانوں کی شادیاں طعہ پائیں تھی لیکن سیلاب میں ان کے گھر مکمل تباہ ہو گئے تھے جس میں ان کا جہز کا سامان بھی سیلاب کی نظر ہو گیا تھا جس کے باعث ان کی شادیاں نہیںہو پا رہی تھی ،اور الخدمت فائونڈیشن کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ 100 سو نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا ، 30 جوڑوں کی اجتماعی شادی پچھلے سال اور 70 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا اہتمام آج کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  لاڑکانہ: پاکستان میں امریکی مداخلت سب سے بڑا مسئلہ ہے،منورحسن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker