تازہ ترینعلاقائی

بدین: گرمی اضافے کے ساتھ بجلی کی طویل بندش کے خلاف شھری سراپا احتجاج

بدین(نامہ نگار) گذشتہ کئی دنوں سے جارھی گرمی کی شدت می کوئی کمی واقع نھیں ھوسکی ھئے۔۔۔دوسری جانب واپڈا کی جانب سے غیر اعلانیہ بجلی بندش کا اضافہ ھونے سے۔۔۔ شھریوں کی مشکلات میں دوھرا اضافہ ھوگیا ھے۔۔۔ گرمی کے مارے شھریوں کی جانب سے واپڈا کے خلاف بھوک ھڑتال اور مظاھروں کا سلسلا بھی شروع ھوگیا ھے۔ اور آج تاجروں کی مختلف تنظیموں کی طرف سے اپیل پر موٹر ساءیکل شوروم مارکیٹ میں 1 گھنٹہ ٹوکن شٹر بند ھڑتال کی اور مہران چوک پر 30 ویں روز بھی بھوک ھڑتال کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے تاجر رہنماء طارق عزیز میمن اور شجاعت حسین خواجہ نے خطاب کرتے ہوے کہا کے اسپیکر قومی اسیمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی طرف سے اپنے اس حلقہ انتخاب میں 12 سے 16 گھنٹے کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا پانی و بجلی کی وزرات کے نوٹس میں لانے کے باوجود کوئی نتیجہ نہ نکل سکا ہے اور بدین کی عوام شدید گرمی کی وجہ سے بیحال ہے انہوں نے مطالبہ کیا کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری خا تمہ کیا جائے ورنہ ضلع بھرمیں شٹر بند ھڑتال کی جائی گی۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: ڈاکٹر ظہیر الدین بابرکارڈیالوجسٹ کے زیر انتظام موضع جیسروالہ میں فری میڈیکل کیمپ انعقاد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker