تازہ ترینعلاقائی

بدین:سب ڈویژن کے سینکڑوں لوگوں کا پانی کی شدید قلت کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

بدین﴿نامہ نگار ﴾ امام واہ،علی واہ کڈھن سب ڈویژن کے سینکڑوں آبادگاروں نے زرعی پانی کی شدید قلت کے خلاف پریس کلب بدین کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ،آبادگاروں نے صحافیوں کو بتایا کے محکمہ انہار کے شیڈول کے مطابق مذکورہ امام واہ، علی واہ کڈھن سب ڈویژن کے زرعی زمینوں کے لئے وارا بندی کے تحت تین روز پہلے پانی مہیہ کرنا تھا لیکن محکمہ انہار بدین کے انجنیئر اور کڈھن سب ڈویژن کے ایس ڈی او نے بااثر اور بڑے زمینداروں سے بھاری رشوت لے کر بدین کی ٹیل کے حصے کا پانی فروخت کر دیا ہے آبادگاروں نے سیڈا کے چیئرمین پر الزام عائد کیا کے وہ غیر مقامی ہونے کے ناطے بڑے زمینداروں سے ملی بھگت کر کے چھوٹے زمینداروں کو خاص طور پہ ٹیل کے آبادگاروں کا زرعی پانی زبردستی بااثر زمینداروں میں تقسیم کر رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker