تازہ ترینعلاقائی

بدین:ڈی سیم نالےسمیت چھوٹے بھڑے نالوں کاکام نامکمل، علاقہ مکین پریشان

بدین(نامہ نگار) بدین میں ایل بی او ڈی سیم نالے سمیت چھوٹے بھڑے سیم نالوں کا کام مکمل نہ ھوسکا موسون کی بارشوں کے سبب علاقہ مکین پریشانی سے دوچارگذشتہ سال کی تباھ کن بارشوں اور سیلاب کے باعث ضلع بدین میں شدید تباھی برپا ھوئے اور مکین گھروں سے بے گھر ھوکر دربدری کی زندگی طویل عرصہ گزارنے پر مجبور ھوئے۔۔ جس کے باد حکومت کی جانب سے بلند بانگ دعوے کئے گئے کہ سیلاب کا سب سے بھڑا سبب بننے والے ایل بی او ڈی سیم نالے کی مرمت کرکے اس کو اصل حالت میں بحال کیا جائیگا بلکہ اس کی پئمائش بھی بھڑادی جائیگی ۔۔ تاکہ شدید بارشوں کے دوران نقصان سے زیادہ سے زیادہ  بچا جاسکھے ۔۔ مگر گیارہ ماہ کا عرصہ گزارنے کہ باوجود بھی مرمتی کام جو تیس جون کو مکمل ھونا تھا۔۔ وہ مکمل نھیں ھوسکا،بلکہ دو ھفتہ پھلے اسپیکر قومی اسیمبلی کی ھدایات کہ کام جلد سے جلد مکمل کیا جائے اس پر بھی عمل نھیں ھوا۔۔ اس صورتحال کی وجہ سے ایل بی او ڈی سے ملحقہ علاقوں اور ساحلی پٹی کے لوگوں میں شدید خوف حراس پایا جاتا ھے۔۔ جب کے ضلع بھر کی عوام آنے والی بارشوں کے امکانی نقصانات کے پیش نظر عذاب میں مبتلا ھیں ۔۔ اور حکام بالا سے کام کو جلد سے جلد مکمل کرنے کی اپیل کی ھے۔۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker